مسلم لیگ نواز کے سابق ایم پی اے کا قاتل بیٹا گرفتار

مسلم لیگ نواز کے سابق ایم پی اے کا  قاتل بیٹا گرفتار

مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سردار عاطف مزاری کے مفرور قاتل بیٹے باسط مزاری کو گھوٹکی سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر فرخ علی کے مطابق سابق ایم پی اے کے قتل میں ملوث ان کے بیٹے عبد الباسط مزاری کو محلہ محبوب شاہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم روجھان میں اپنے والد کے قتل کے بعد خانپور کے علاقے چاچڑاں شریف میں روپوش تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی تو ملزم فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا، کارروائی میں راجن پور، رحیم یار خان اور گھوٹکی پولیس نے حصہ لیا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عاطف مزاری کو 27 مئی کو روجھان میں ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

مقتول کے دوسرے بیٹے نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ اس کے بھائی کا ذہنی توازن صحیح نہیں ہے، تاہم پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *