بلوچستان:کرونا وائرس کی وجہ سے ایک اور قیمتی شخصیت خالقِ حقیقی سے جا ملی

بلوچستان:کرونا وائرس کی وجہ سے ایک اور قیمتی شخصیت خالقِ حقیقی سے جا ملی

بلوچستان میں کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ کے سابق چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر شاہ ولی جان کی بازی ہار گئے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان کے مطابق ڈاکٹر شاہ ولی بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے لیکن وہ وبا کا مقابلہ نا کرسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

دوسری جانب چند روز قبل کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے شہید ہونے والے کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس کے ٹراما سینٹر کے انچارج ڈاکٹر زبیر خان کی اہلیہ نے اسپتال پر صحیح علاج نہ کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

ڈاکٹر زبیر خان کی اہلیہ نے کہا کہ علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث ان کے شوہر کا انتقال ہوا ہے، سینئر ڈاکٹر ہی کو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ غلط بتائی گئی تھی۔

اہلیہ کا کہنا تھا کہ کیا ایک ڈاکٹر اس قدر ابتر حالت میں ہو گا کہ اسے ٹریٹمنٹ بھی نہیں ملے گی، اسے داخل ہونے کے لیے مرنے کا انتظار کرنا پڑے گا، خدارا ایسا نہ کریں، میرے اور میرے بچوں کے سر کا سائبان چھن گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *