الحمدللہ :مسجد نبوی عبادت کیلئے کھول دی گئی

الحمدللہ :مسجد نبوی عبادت کیلئے کھول دی گئی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اجازت سے آج سے مسجد نبوی ﷺ عام نمازیوں کیلئے کھول دی گئی ہے۔

کورونا وبا کے باعث بند کیے جانے کے تقریباً ڈھائی ماہ بعد مسجد نبوی ﷺ نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔

مسجد نبوی سے آنے والی آج فجر کی اذان معمول سے ہٹ کر تھی، اذان سے پہلے ہی نمازی جوق در جوق مسجد پہنچے جہاں طبی عملے نے مسجد میں داخلے سے پہلے نمازیوں کا درجہ حرارت چیک کیا۔

حفاظتی انتظامات کے تحت مسجد کی مجموعی گنجائش کے مطابق 40 فی صد نمازیوں کو داخلے کی اجازت ہے۔

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کی جانب سے نمازیوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے، جائےنماز ساتھ لانے اور وضو گھر سے کرکے آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مسجد نبوی ﷺ کے ساتھ آج سے سعودی عرب کے دوسرے شہروں کی مساجد میں بھی نماز کی باجماعت ادائیگی شروع ہو گئی ہے لیکن مسجد الحرام کو اب تک عام نمازیوں کے لیے نہیں کھولا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *