افغان ٹرانزٹ تجارت کے حوالے سے پہلا کارگو جہاز سامان لیکر گوادر بندر گاہ پہنچ گیا۔

افغان ٹرانزٹ تجارت کے حوالے سے پہلا کارگو جہاز سامان لیکر گوادر بندر گاہ پہنچ گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ تجارت کے حوالے سے پہلا کارگو جہاز سامان لیکر گوادر بندر گاہ پہنچ گیا۔

عاصم سلیم باجوہ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ گندم اور یوریا کی سپلائی لیکر پہلا کارگو جہاز گوادر پورٹ پہنچ گیا ہے، یہ کارگو شپ افغان ٹرانزٹ تجارت کیلئے سامان لیکر اس ہفتے پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارگو جہاز کا گوادر پہنچنا مقامی معیشت کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے اورکارگو جہاز کی گوادر بندرگاہ آمد سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔

 واضح رہے کہ گوادر بندرگاہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کے اہم مرکز ثابت ہوا ہے۔ حال ہی میں پاکستان چین   اقتصادی راہداری سی پیک  منصوبے میں بھی گوادر پورٹ کی تعمیر   کو سرفہرست رکھا گیا ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *