Category Archives: اہم خبریں

بیوی نے شوہر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

چونگ کے علاقے میں بیوی نے شوہر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

تفصیلات کے مطابق خاتون نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر یہ کام کیا اور شوہر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی شوہر بری طرح جھلس گیا اور اسے قریبی اسپتالمنتقل کیاگیا

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں شوہر نے بتایا کہ اسکی بیوی کے مرتضی نامی شخص کے ساتھ تعلقات تھے شوہر کے منع کرنے پراس نے اپنے دونوں ساتھیوں کے ساتھ مل کر شوہر کو آگ لگادی

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہیں

کورونا کے باعث مزید 43 افراد جاں بحق

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوبا کے باعث 2117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 43 افراد جاں بحق ہوگئے

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 442 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 2117 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

مجموعی ٹیسٹ :-

ملک بھر میں اب تک 13,113,39 ٹیسٹ کیے گئےہیں کل مریضوں کی تعداد مریضوں کی تعداد 921239 ہوگئی ہے۔

صوبوں میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد :-

سندھ : 3 لاکھ 15 ہزار 410

پنجاب : 3 لاکھ 38 ہزار 377

خیبر پختونخوا : ایک لاکھ 31 ہزار 775

اسلام آباد : 81 ہزار 007

بلوچستان : 25 ہزار 001

آزاد کشمیر : 19 ہزار 108

گلگت بلتستان : 5 ہزار 561 افراد

کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد

اس وقت ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد,59033 ہزار ہے اور چار ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد

اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 20 ہزار 779 ہوگئی ہے۔

صحت یاب مریضوں کی تعداد

صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 836,702 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

⚫صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزاریں

⚫ کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھی

⚫ دروازے کھڑکیاں کھول دیں

⚫بند کمروں میں اے سی چلاکر مت بیٹھیں

⚫پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

⚫گرم پانی کا استعمال کریں

⚫ہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں

حکومت پاکستان کی جانب سے عوام کو بجٹ کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جائے گا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ پیش کیے جانے والے بجٹ میں پاکستان کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں ملک پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا اس کے ساتھ ساتھ بجٹ کی منظوری سمیت دیگر سیاسی کاموں پر بحث کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اس وقت درست سمت میں رواں دواں ہیں۔ ترجمان معیشت میں بہتری کے متعلق پاکستانی قوم کو بریفنگ دیں۔

ذرائع کے مطابق اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے عوام کو زیادہ سے زیادہ بجٹ میں ریلیف فراہم کرنے کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں پاکستانی قوم کو بڑا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسی سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ پہلے ہی اپنے بیان میں کیا چکے ہیں کہ آئندہ پیش کیے جانے والے بجٹ میں عوام پر ٹیکس عائد نہیں کیے جائیں گے۔

تاہم دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نواز کا صدر میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے بجٹ کو نامنظور کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بجٹ کو اسمبلی میں نا منظور کروانے کے لیے ہر طرح کی کوشش کی جائے گی۔

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق پاکستان بھر میں لیکوفائیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی آئی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو کے حساب سے بیس روپے اضافہ کیا گیا ہے تاہم اب ایل پی جی کی نئی قیمت 110 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر میں دو سو روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ کمرشل سیلنڈرز میں نو سو روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں حالیہ اضافہ زمینی راستے سے ایل پی جی رسد کم ہونے کی صورت میں کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عرفان کھوکھر کی جانب سے وزارت پٹرولیم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی پالیسیز پر نظر ثانی کریں۔ ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور میں آج اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ہم ہڑتال کا بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔

کویت کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، اہم اعلان کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق کویت کی حکومت کی جانب سے کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویت گورنمنٹ کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے دس سال بعد ٹیکنیکل بزنس اور فیملی ویزے کھول دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید کی جانب سے کویت کے وزیر اعظم شیخ صباح خالد الحامد الصباح سے ملاقات کی گئی ہے۔ اس ملاقات میں پاکستانی سفیر اور کویت کے وزیر داخلہ نے بھی شرکت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے کویت کے وزیر اعظم سے پاکستانیوں کے لیے کویت کا ویزہ بحال کرنے کے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے کویت کے وزیر اعظم شیخ صباح خالد الحامد کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے مراسلے کو پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید اور کے کویت کے وزیراعظم کے درمیان ملاقات کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 2011 سے پاکستان اور کویت کے بند شدہ ویزوں کو کھول دیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سے فیملی اور بزنس ویزا فوری طور پر بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی ورکرز کو معاہدے کو مد نظر رکھتے ہوئے کویت کے ویزے فراہم کیے جائیں گے تاہم دوسرے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ورکرز کو آن لائن ویزے کے لیے اپلائی کرنے کی سہولت دی جائے گی جس سے وہ کویت کا ویزا حاصل کر سکیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کویت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات ساتھ دہائیوں پر محیط ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت کے لوگوں کے درمیان محبت اور اعتماد کا بڑا رشتہ موجود ہے۔

اس موقع پر پاکستان کا وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانی کویت کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ پاکستانی کاروباری افراد اور مختلف خاندانوں کو کویت کے ویزے کی بحالی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے مشکلات کا سامنا تھا۔ پاکستانی ورکرز کا کویت کی ترقی میں بہت اہم کردار ہے۔ کویت کا ورک ویزہ بحال ہونے سے پاکستان میں معاشی حالات مزید بہتر ہوں گے۔

سابق کپتان سرفراز کو کلیئرنس نہ مل سکی، ایئرپورٹ سے واپس ہوٹل روانہ ہوگئے

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ایئرپورٹ سے کلیئرنس نہ مل سکی اور انہیں ہوٹل واپس بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز یونائیٹڈ عرب امارات میں کروانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اسی سلسلے میں پاکستان سے مختلف کھلاڑیوں کا پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے یو اے ای روانہ ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یاد رہے کہ زیادہ تعداد پاکستانی کھلاڑی اسپیشل فلائٹس کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں پہنچ چکے ہیں۔ تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ میں ٹیم کوئٹہ گلیڈیئٹر کے کپتان سرفراز احمد کو ایئرپورٹ پر کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے واپس ہوٹل بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سمیت دس ہزار یو نے آج صبح متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ ہونا تھا تاہم انہیں کلیئرنس نہیں مل سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ دیگر چار کھلاڑی بھی شامل تھے تاہم انہیں ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے کلیئرنس مل گئی اور وہ ابوظہبی کے لئے روانہ ہو گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ میں موجود دس کھلاڑیوں کو کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ہوٹل واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد سمیت باقی کھلاڑی کلیئرنس نہ ملنے تک قرنطینہ میں ہی رہیں گے۔

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ گلیڈیئٹر کے کپتان سرفراز احمد پچھلے سات روز سے قرنطینہ میں ہی تھے۔ اب کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے سرفراز احمد کی جانب سے پی سی بھی کے ساتھ ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دیگر کھلاڑیوں کو کلیئرنس نہ ملنے کے معاملے کو سامنے رکھتے ہوئے ابوظہبی سپورٹس کونسل سے رابطہ کرلیا ہے۔

پانی کی تقسیم کا معاملہ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بڑا مطالبہ کردیا

ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی جانب سے صوبہ پنجاب اور سندھ کے درمیان پانی کے تنازعہ پر بڑا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے بیراجوں پر غیر جانبدار مبصرین کو تعینات کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے پاک پنجاب اور سندھ کے درمیان پانی کی پیدا شدہ صورتحال کے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پر پانی کی نکاسی کا درست ڈیٹا حاصل کرنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ دونوں صوبوں کے بیراجوں پر غیر جانبدار مبصرین کو تعینات کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ملک بھر کے پارلیمنٹیرینز کو صبح پنجاب کے بیراجوں کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے پارلیمنٹیرینز آئیں اور دیکھیں کہ پنجاب کے بیراجوں پر پانی کو ڈسچارج کرنے کے طریقے کو کس طرح شفاف بنایا جا رہا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ بھی ہمارے پارلیمنٹیرینز کو اپنے بیراجوں کا دورہ کرنے کی دعوت دے

مشتبہ پائلٹس لائسنس کا اجراء، ایک پائلٹ سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا

ذرائع کے مطابق مشتبہ پائلٹس لائسنس جاری کرنے کے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے ایک پائلٹ سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشتبہ لائسنس جاری کرنے کے حوالے سے فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی کی جانب سے گرفتار کیے گئے افراد میں دو اسوسی ایشن اتھارٹی کے افسران اور ایک پائلٹ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشتبہ پائلٹ لائسنس کیس کی تحقیقات فیڈرل انویسٹی کیشن اتھارٹی کے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے کی گئی ہے جس کے نتیجے میں نجی ائیر لائنز کے ایک پائلٹ اور سول ایسوسی ایشن اتھارٹی کے دو افسران کو زیرحراست کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹی کیشن اتھارٹی (ایف آئی اے )کے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مشتبہ لائسنس کیس میں ملوث سول ایسوسی ایشن اتھارٹی کے دو افسران اور اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر بھاری رقم لیکر پائلٹس کی مدد کی گئی ہے۔

فیڈرل انویسٹی کیشن اتھارٹی کے حکام کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ جون دو 2020 میں قومی ایئر لائنز پاکستان ایئر ویز کے 150 پائلٹس کے لائسنسز مشتبہ ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ جس کے بعد ترجمان پی آئی اے کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ان پائلٹس کو اب جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 150 پائلٹس کو انڈرگراؤنڈ کرنے سے پاکستان ایئر ویز کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوگا لیکن فلائٹ سیفٹی اور مسافروں کا تحفظ تجارتی مفادات سے کہیں بالاتر ہے۔

سندھ حکومت کا بڑا قدم، سندھ کے دس اضلاع کے گھروں میں سولر سسٹم لگانے کی منظوری دے دی گئی

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے سندھ کے دس اضلاع کے گھروں میں لگانے کے لئے بل منظور کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے سولر ہوم سسٹم پر ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وزیر توانائی برائے صوبہ سندھ امتیاز شیخ اور چیف سیکرٹری ممتاز شاہ کے ساتھ ساتھ دیگر اہم شخصیات کی جانب سے شرکت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سولر ہوم سسٹم کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے وزیر توانائی سندھ ممتاز شیخ کی جانب سے وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ سولر ہوم سسٹم پراجیکٹ کو سندھ کے دس اضلاع میں شروع کیا جا رہا ہے ان اضلاع میں بدین، گھوٹکی، خیرپور، سانگڑھ، کشمور، شہداد کوٹ، قمبر، جیکب آباد، سجاول، تھرپارکر اور عمرکوٹ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر توانائی برائے سندھ ممتاز شیخ کی جانب سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو بتایا گیا ہے کہ ان دس اضلاع میں سے ہر ضلع کے بیس ہزار گھروں کو سولر ہوم سسٹم مہیا کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر توانائی سندھ ممتاز شیخ کا کہنا تھا کہ سولر ہوم سسٹم لگانے میں صرف ہونے والی رقم کا آدھا حصہ حکومت سندھ جب کے آدھا حصہ گھر والوں کو فراہم کرنا پڑے گا۔

وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ سولر ہوم سسٹم منصوبے کا افتتاح فوری طور پر خیرپور اور سنگڑ میں کیا جا رہا ہے تاہم باقی اضلاع میں صدر ہو سسٹم منصوبے کا افتتاح اگلے مہینے کیا جائے گا۔

اگر پاکستان نے افغانستان کے خلاف امریکا کو اڈے فراہم کیے تو افغانستان سمیت ایران اور چین کا اعتماد کھو بیٹھیں گے ، مولانا فضل الرحمان

شہباز شریف کو دیے گئے عشائیہ کی دعوت کے بعد اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں امریکا شکست کھا چکا ہے مگر اب وہ پاکستان میں بیٹھنا چاہتا ہے، اگر پاکستان نے افغانستان کے خلاف امریکا کو اڈے فراہم کیے تو افغانستان سمیت ایران اور چین کا اعتماد کھو بیٹھیں گے

انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں کو خارجہ کے اصولوں کے بارے میں علم تک نہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کیا صرف بہار آنے سے سردی گرمی ختم ہوجائے گی ؟ جی ڈی پی گروتھ میں صرف جھوٹ بولا جائے گا کہ ہماری معیشت بہتر نہیں ہورہی ہے

انہوں نے کہا کہ پہلی بارپاکستان میں ایسا ہوا کہ مرض آئے مگر علاج کی کوئی صورت نہیں ہے، یہ ملک و قوم کی بدقسمتی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ان نااہلوں کو اب سہارا دینا جرم ہے، اداروں، سیاسی جماعتوں اور عوام کو اس پر نظر ثانی کرنی چاہیے

انہوں نے کہا کہ اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے، ہر جگہ پر حملے ہورہے ہیں۔اداروں کو قومی دھارے اور اصلاح کرنا تھا مگر یک دم توڑ پھوڑ پیدا کرکے بدنیتی ظاہر ہوچکی ہے

خیال رہے کہ شہباز شریف کی جانب سے بتایا گیا کہ کل مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی بھی شرکت کرے گی