سابق کپتان سرفراز کو کلیئرنس نہ مل سکی، ایئرپورٹ سے واپس ہوٹل روانہ ہوگئے

سابق کپتان سرفراز کو کلیئرنس نہ مل سکی، ایئرپورٹ سے واپس ہوٹل روانہ ہوگئے

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ایئرپورٹ سے کلیئرنس نہ مل سکی اور انہیں ہوٹل واپس بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز یونائیٹڈ عرب امارات میں کروانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اسی سلسلے میں پاکستان سے مختلف کھلاڑیوں کا پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے یو اے ای روانہ ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یاد رہے کہ زیادہ تعداد پاکستانی کھلاڑی اسپیشل فلائٹس کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں پہنچ چکے ہیں۔ تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ میں ٹیم کوئٹہ گلیڈیئٹر کے کپتان سرفراز احمد کو ایئرپورٹ پر کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے واپس ہوٹل بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سمیت دس ہزار یو نے آج صبح متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ ہونا تھا تاہم انہیں کلیئرنس نہیں مل سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ دیگر چار کھلاڑی بھی شامل تھے تاہم انہیں ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے کلیئرنس مل گئی اور وہ ابوظہبی کے لئے روانہ ہو گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ میں موجود دس کھلاڑیوں کو کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ہوٹل واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد سمیت باقی کھلاڑی کلیئرنس نہ ملنے تک قرنطینہ میں ہی رہیں گے۔

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ گلیڈیئٹر کے کپتان سرفراز احمد پچھلے سات روز سے قرنطینہ میں ہی تھے۔ اب کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے سرفراز احمد کی جانب سے پی سی بھی کے ساتھ ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دیگر کھلاڑیوں کو کلیئرنس نہ ملنے کے معاملے کو سامنے رکھتے ہوئے ابوظہبی سپورٹس کونسل سے رابطہ کرلیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *