ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ پیش کیے جانے والے بجٹ میں پاکستان کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں ملک پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا اس کے ساتھ ساتھ بجٹ کی منظوری سمیت دیگر سیاسی کاموں پر بحث کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اس وقت درست سمت میں رواں دواں ہیں۔ ترجمان معیشت میں بہتری کے متعلق پاکستانی قوم کو بریفنگ دیں۔
ذرائع کے مطابق اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے عوام کو زیادہ سے زیادہ بجٹ میں ریلیف فراہم کرنے کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں پاکستانی قوم کو بڑا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسی سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ پہلے ہی اپنے بیان میں کیا چکے ہیں کہ آئندہ پیش کیے جانے والے بجٹ میں عوام پر ٹیکس عائد نہیں کیے جائیں گے۔
تاہم دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نواز کا صدر میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے بجٹ کو نامنظور کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بجٹ کو اسمبلی میں نا منظور کروانے کے لیے ہر طرح کی کوشش کی جائے گی۔