لاہور: مزید 27 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور:  مزید 27 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے مزید 27 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر شہر کے مزید 27 علاقوں میں 9 اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذکیے جانے والے علاقوں میں ڈی ایچ اے فیز 4 کے ڈبل ایف اور ڈبل سی بلاکس، جی بلاک آف فیز 5 ، چوہدری پارک ، رشید روڈ، سعدی پارک مزنگ، ماڈل ٹاون بی بلاک، ماڈل ٹاون سی بلاک، گارڈن ٹاؤن کے احمد بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن کے رضا بلاک، کامران بلاک ، کالج بلاک، گلشن بلاک ، نرگس بلاک اور کریم بلاک اور گلشن راوی کا جی بلاک شامل ہیں۔

پی آئی اے سوسائٹی ،جوہر ٹاؤن ایف 2 بلاک ، جی اور این بلاک، آرکیٹیکٹ سوسائٹی اور این ایف سی سوسائٹی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافد کر دیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *