کرونا وائرس تو ختم ہی نہیں ہوا تھا: مراد علی شاہ

کرونا وائرس تو ختم ہی نہیں ہوا تھا: مراد علی شاہ

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں لوگ کہہ رہے ہیں کہ کورونا واپس آگیا ہے، میں سمجھتا ہوں کورونا کبھی گیا ہی نہیں تھا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم سب کوایس او پیز پر عملدرآمد کرنا چاہیے، کورونا کا علاج آنے تک ہم سب کواحتیاط کرنی چاہیے ۔

ان کا کہنا تھآ کہ سندھ میں کورونا کے اسی فیصد ٹیسٹ مفت کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر کورونا بڑھا تو صرف اسکول نہیں بہت کچھ بند کرنا پڑے گا۔

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس کی ہے اور کہا کابینہ اراکین نے کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ دوبارہ کورونا نہیں چاہتے تو ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *