بڑے اداکار اور میزبان کے مداحوں کے لیے خوشی کی خبر

بڑے اداکار اور میزبان کے مداحوں کے لیے خوشی کی خبر

اداکار و میزبان واسع چوہدری کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ٹوئٹر پر واسع چوہدری نے مداحوں اور دوستوں کو اپنی صحت سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمداللّہ میرا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، میں آپ سب کی دُعاؤں، پیغامات اور نیک خواہشات کا تہہ دل سے شُکر گزار ہوں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 8جون کو واسع چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں بتایا تھا کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور پھر انہوں نے خود کو آئسولیٹ بھی کر لیا تھا.

واضح رہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا بھر میں بہت سی اہم شخصیات کرونا وائرس جیسی خطرناک وباء مبتلا ہوچکی ہیں۔ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والی زیادہ تر شخصیات نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کر کے صحت یابی حاصل کرلی ہے اور چند ایک شخصیات ایسی ہیں جو اس خطرناک وبا کا مقابلہ نہ کرتے اپنی جان کی بازی ہار چکی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *