ٹوئٹر صارفین کے لیے بڑی خوش خبری، نیا فیچر متعارف کروایا دیا گیا

ٹوئٹر صارفین کے لیے بڑی خوش خبری، نیا فیچر متعارف کروایا دیا گیا

سوشل میڈیا پر پیغامات کی ایپ ٹوئٹر میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروایا دیا گیا.

ٹوئٹر صارفین سابقہ ٹوئٹنگ فیچر کے ساتھ ساتھ اب آڈیو ٹوئٹ بھی کر سکیں گے.

کمپنی کے مطابق پہلے صرف سادہ ٹوئٹ کو ٹوئٹ کیا جاسکتا تھا لیکن اب آڈیو بھی ٹوئٹ کی جاسکتی ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے 2 منٹ 20 سیکنڈ کی آڈیو ٹوئٹ کی جاسکے گی.

آڈیو ٹوئٹ میں اسٹارٹ اور پوز کا آپشن بھی ہوگا جسے صارفین کے فالوورز استعمال کرسکتے ہیں۔

آڈیو ٹوئٹ کا آپشن بائیں جانب کی طرف ہوگا چنانچہ جب صارف آڈیو ریکارڈ کر کے پوسٹ کرنے جا رہا ہوگا اس سے قبل وہ کیپشن بھی لکھ سکتا ہے۔

فی الحال اس فیچر سے آئ او ایس صارفین ہی مستفید ہو سکیں گے ، مگر آئندہ چند دنوں میں اسے اینڈرائڈصارفین کے لیے بھی جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹویٹر اس وقت پوری دنیا کی مشہور ترین ایپ بن چکی ہے۔ پوری دنیا سے مشہور ترین شخصیات سے لے کر تمام چھوٹی شخصیات تک لوگ ٹویٹر کا استعمال کرتے ہیں۔

ٹوئٹر ایک واحد ذریعہ ہے جس کے ذریعے آپ اپنے پیغامات اصلی شکل میں اپنے مداحوں تک پہنچا سکتے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *