جہانگیر ترین کو اگر کوئی شکایت ہے تو وہ زیر اعظم سے ملیں: وزیر خارجہ

جہانگیر ترین کو اگر کوئی شکایت ہے تو وہ زیر اعظم سے ملیں: وزیر خارجہ

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر جہانگیر ترین کو کوئی شکایت یا تشویش کا سامنا ہے تو انھیں وزیراعظم عمران خان سے ملنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی وزیراعظم عمران خان کے حکم کے مطابق چلتے ہیں۔ تمام آزاد امیدواروں کی جانب سے پہلے بیان حلفی جمع کروایا گیا پھر تحریک انصاف کے بینچوں پر بیٹھنا شروع کیا گیا تھا۔

شوگر اسکینڈل کے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 17 شوگر ملز کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن میں سے ایک شوگرمل جانگیرترین کے نام پے ہے۔ اگر جہانگیر ترین کو کسی بھی شکایت تشویش کا سامنا ہے تو ان کو چاہئے کہ وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملیں۔ یقینا وزیراعظم پاکستان عمران خان جہانگیر ترین کی بات کو خندہ پیشانی سے سنیں گے۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا کوئی بھی رکن کسی دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کر رہا۔ پیپلزپارٹی کے دور میں میرا حکومت کے ساتھ اختلاف ہوا تھا تو میں نے استعفی دے کر سیٹ چھوڑ دی تھی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *