مریم نواز نے بھی سیاسی سرگرمیاں چار روز کے لئے منسوخ کردی

مریم نواز نے بھی سیاسی سرگرمیاں چار روز کے لئے منسوخ کردی

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے شدید بخار اور گلے میں انتہائی درد کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں چار دن کے لیے منسوخ کردی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز تیز بخار میں مبتلا ہیں اور ان کے گلے میں شدید درد ہو رہا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ چار دن کی سیاسی سرگرمیوں کو منسوخ کردیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نائب صدر مسلم لیگ ن کا کرونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے مریم نواز کو مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طبیعت بھی آج بخار کی وجہ سے نا ساز ہے اور انہوں نے بھی تمام سر سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *