مولانا فضل الرحمن کی جانب سے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان

مولانا فضل الرحمن کی جانب سے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی جانب سے طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن گزشتہ دو روز سے بخار میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیوں کو بھی معطل کر دیا ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائش گاہ میں سکون فرماں ہیں۔

نمائندے جے یو آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں میں مولانا فضل الرحمن کا کرونا ٹیسٹ کروایا گیا جس کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے تاہم بخار کے باعث مولانا فضل الرحمن کی طبیعت ناساز ہے جس پر ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *