ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نیب پر برس پڑے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب عدالتوںں میں کیمرے لگائے جائیں اور عوام کو براہ راست دکھایا جائے تاکہ عوام کو بھی پتہ چلے کہ نیب عدالتوں میں کیا کیا ہوتا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نیب عدالتوں کو ہم سرکس جیسا دیکھتے ہیں ۔اگر ایسے ہی معاملات چلتے رہے تو ملک کیسے ترقی کرے گا؟
ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام ضروری ہے مگر جب یہی عدالتیں سیاسی روش اختیار کرلیں تو لوگ ناراض ہو جاتے ہیں اور مشتعل ہو جاتے ہیں۔ کیا چیئرمین نیب نے کبھی آئین پڑھا ہے؟