وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے یا نہیں ؟

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے یا نہیں ؟

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے ہیں ان کو عہدے سے نہیں ہٹایا جا رہاہے۔

تفصیلاتی رپورٹ کے مطابق شبلی فراز نے عثمان بزدار کے متعلق سوشل میڈیا پر وزارت کے عہدے سے ہٹائے جانے والی تمام خبروں کی تردید کر دی۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، ان کی تبدیلی کے حوالے سے کی جانے والی تمام باتیں بے بنیاداور بددیانتی پر مبنی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو وزیراعلی پنجاب کے عہدے سے ہٹائے جانے کے متعلق سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں پھیل رہی ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معصومیت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے ان کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *