کرونا کے باعث مالی مشکلات سے دوچار پاکستانی عوام کے لیے بری خبر ادویات کی قیمتوں میں بڑا اعلان

کرونا کے باعث مالی مشکلات سے دوچار پاکستانی عوام کے لیے بری خبر ادویات کی  قیمتوں میں بڑا اعلان

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں سات سے دس فیصد اضافے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہےجس کے مطابق ادویات بنانے والی کمپنیوں اور امپورٹرز کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔ بنیادی ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد اور دیگر ادویات کی قیمتوں میں دس فیصد تک کے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت کیا گیا ہے۔ جاری کیے گئےنوٹیفیکیشن کے مطابق ادویات بنانے والی کمپنیوں اور امپورٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا ثبوت کمپنی کے سی ای او کے دستخط کے ساتھ ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) میں جمع کروائیں۔

واضح رہے کہ ملک پاکستان میں حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو چکا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *