تعلیمی ادارے کھلے یا بند رہیں گے ؟ جانیے

تعلیمی ادارے کھلے یا بند رہیں گے ؟ جانیے

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے اجلاس میں تعلیم اور صحت کے وزراء شمولیت اختیار کریں گے

ذرائع کے مطابق یہ اہم اجلاس 6 اپریل کو طلب کیا گیا ہے شفقت محمود کا کہنا ہے کہ این سی او سی اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جاۓ گا

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے این سی او سی کا مشاورتی اجلاس منگل کے دن ہوگا۔ شفقت محمود نے ٹویٹ کی جس میں انکا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت وزراءاین سی او سی اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس میں امتحانی مراکز کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وباء شدت اختیار کر چکی ہے جس کے باعث حکومت پابندیاں سخت کررہی ہے تعلیمی اداروں کی بندش بھی اسی کڑی کا حصہ ہے اس کے علاوہ مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *