بغیر امتحانات کسی بچے کو پروموٹ نہیں کریں گے ، شفقت محمود

بغیر امتحانات کسی بچے کو پروموٹ نہیں کریں گے ، شفقت محمود

وفاقی وزیر شفقت محمود نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بغیر امتحانات کسی بچے کو اگلی جماعت میں پروموٹ نہیں کریں گے

شفقت محمود نے بتایا کہ پچھلے سال تو بچوں کو پروموٹ کر دیا گیا تھا لیکن اس سال ایسا نہیں کر سکتے امتحانات لیے جائیں گے

آج این سی اے کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شفقت محمود نے آگاہی دی کہ حکومت نے ایک پراجیکٹ شروع کیا ہے جس میں طلباء کی مختلف صلاحیتوں کو فروغ دیا حا سکتا ہے اسی لیے آزمائشی بنیادوں پر 115 سکولز میں لیبارٹیز قائم کی جا رہی یے

انہوں نے مزید بتایا کہ سکولز میں یکساں نصاب کا عمل یقیبی بنائیں گے اب تک تقریبا 4000 مدارس رجسٹرڈ ہو چکے ہیں یکساں نصاب پنجاب خیبرپختونخوا ، بلوچستان میں اپنایا جاۓ گا البتہ سندھ کے ساتھ اس موضوع پر بات چیت جاری ہے

انہوں نے تعلیمی ادارے کھولنے کے متعلق بتایا کہ اسکولز کی بندش کا فیصلہ کرنا مشکل تھا مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوۓ ان کا کہنا تھا کہ جہاں اسکولز بند ہو جاتے ہیں میں بچوں کی نظر میں بادشاہ بن جاتا ہوں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *