نیا پاکستان کب بنے گا؟ شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے

نیا پاکستان کب بنے گا؟ شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے نے کہا ہے کہ نیا پاکستان تب ملے گا جب پاکستان میں رہنے والے لوگ تعلیم یافتہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے نجی یونیورسٹی کا دورہ کیا اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار تعلیم پر ہوتا ہے۔ کسی بھی ملک کے لیے تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ نئے پاکستان بننے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان تب بنے گا جب یہاں کے لوگ تعلیم یافتہ ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کبھی کسی نیورسٹی میں نہیں پڑھا تھالیکن اب میں یونیورسٹی میں داخلہ لوں گا. ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے بھی لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کر رہا ہوں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *