براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کے سامنے پیش

براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کے سامنے پیش

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی قائم کردہ قانونی ٹیم نےبراڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ بنانے میں مصروف تھی اور اس کے مکمل ہونے پر اس رپورٹ کو عمران خان کے سامنے پیش کیا گیا ۔عمران خان نے اس رپورٹ کو کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق براڈشیٹ تحقیقاتی رپورٹ کو آئندہ ہونے والے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا جس میں کابینہ اس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد عوام کے سامنے پیش کرنے کی منظوری دے گی۔

براڈ شیٹ انکوائری رپورٹ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں مکمل کی گئی جو کہ سو صفحات پر مشتمل ہے اور اس تحقیقاتی رپورٹ کے ساتھ کی مشہور شخصیات کے بیانات اور دستاویزات بھی قلم بند ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *