بچے تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد مزید چھٹیوں کا خیال دل سے نکال دیں

بچے تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد مزید چھٹیوں کا خیال دل سے نکال دیں

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم نے بچوں کے پڑھائی کے نقصان کے ازالے کے لئے ہفتے اور سردیوں کی چھٹیوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے یہ اعلامیہ سامنے آیا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی جاۓ گی اور رواں سال تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہوں گی۔

ہفتے کے دن اسپیشل کلاسز کے لیےوفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی ایجوکیشن سسٹمز کو خط لکھا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ یہ ہفتے کی اسپیشل کلاسز کرونا کی وجہ سے کلاسز کے نقصان کے ازالے کے لئے منعقد کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر پہلے سے ہی پورے پاکستان میں تعلیمی اداروں میں سات سے آٹھ مہینے چٹیاں کر چکی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *