کراچی پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا دبنگ اعلان

کراچی پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا دبنگ اعلان

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی پہنچتے ہی کراچی کے لیے 11 سو ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر دیا۔

عمران خان کے کراچی پہنچتے ہی ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزراء اسد عمر، شبلی فراز، علی زیدی اور امین الحق نے شرکت کی۔

کراچی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کے لیے 11 سو ارب روپےکے پیکیج کا اعلان کیا۔

خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کیلئے 1100 ارب روپے کا پیکج لے کر آئے ہیں، کراچی پیکج کیلئے وفاق اور سندھ حکومت حصہ ڈال رہی ہے، کراچی کیلئے پانی کے منصوبے کے فورکا ایک حصہ وفاقی حکومت اور ایک سندھ حکومت لے گی، ہماری کوشش ہے کراچی کے پانی کا مسئلہ تین سال میں مستقل حل ہو جاۓ۔

عمران خان نے کہا کہ این ڈی ایم اے کراچی کے نالوں کی صفائی کرے گی اورکر رہی ہے، سندھ حکومت نے نالوں کے اطراف تجاوزات کیخلاف آپریشن سے بے گھر افراد کی آبادکاری کی ذمہ داری لی ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ 1100 ارب کے پیکج میں کراچی کے سیوریج کا مسئلہ بھی حل ہوگا، سالڈ ویسٹ کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا، کراچی شہر میں سرکلر ریلوے بھی اسی پیکج میں مکمل کریں گے، شہر کی سڑکیں اور ٹرانسپورٹ کے مسائل بھی حل کریں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *