تعلیمی ادارے کھولنے سے پہلے کن کن چیزوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے: این سی او سی کی ہدایات

تعلیمی ادارے کھولنے سے پہلے کن کن چیزوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے: این سی او سی  کی ہدایات

ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے آج ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دی گئی جس کا مقصد فریقین میں تعلیمی ادارے کھولنے کے متعلق اتفاق رائے پیدا کرنا تھا۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے کھلنے کے متعلق حتمی فیصلے سے پہلے احتیاطی تدابیر اور انتظامات مکمل کرلیں۔

این سی او سی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے ماہرین کے مشورے سے مرحلہ وار کھولےجائیں گے۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنےکا حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو اجلاس میں کیا جائے گا، تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق دو طرح کے چینلجز درپیش ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *