غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشہور ترین ٹک ٹاک کے سی ای اوکیون میئر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ ٹک ٹاک کے سی ای او نے اپنے مستعفی ہونے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
ٹک ٹاک کےسی ای او کےعہدہ چھوڑنے کے بعد کمپنی کے ملازمین کو ایک لیٹر میں بتایا گیا ہے کہ اب کمپنی کی قائم مقام سربراہ جنرل منیجر ونیسا پپاز ہونگی۔
خیال رہے کہ کچھ دن پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ ٹک ٹاک کے ذریعے امریکی شہریوں کا ڈیٹا چوری کیا جاسکتا ہے۔
مزید یہ کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلامیہ بھی جاری کیا تھا جس کے بعد ٹک ٹاک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔