بھارتی لیجنڈ بلے باز بھی کرونا وائرس کا شکار

بھارتی لیجنڈ بلے باز بھی کرونا وائرس کا شکار

سوشل میڈیا کے مطابق بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کرونا ٹیسٹ کروانےپر رپورٹ مثبت آئی ہے لیکن کرونا وائرس کی علامات بہت معمولی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے علاوہ تمام گھر والوں کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے جس کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹرز کی طرف سے جاری کی جانے والی ہدایات پر تمام ضروری پروٹوکولز پر عمل کر رہا ہوں۔

سابق بھارتی کپتان نے ہیلتھ کئیر پروفیشنلز اور عوام کی جانب سے جلد صحت یابی کی دعا کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *