ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے بڑی امداد کا اعلان

ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے بڑی امداد کا اعلان

ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے مختص ایک ارب 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی امداد کے معاہدوں پر دستخط کر دیےہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کی طرف سے جاری کردہ ایک ارب 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر پاکستان کے چھ مختلف شعبوں میں ترقی اور بہتری لانے کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔ ان چھے شعبوں میں معاشرتی تحفظ ، تباہی اور آب و ہوا سے خطرے کے متعلق انتظام، زراعت اور خوراک میں بہتری اور حفاظت، ہیومن ڈویلپمنٹ اور گورننس کے شعبے شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے وزارت اقتصادی امور کے سیکریٹری نور احمد اور ورلڈ بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین نے معاہدوں پر دستخط کیے۔ سندھ بلوچستان اور کے پی کے کی حکومتوں کے نمائندوں نے اپنے معاہدوں پر آن لائن دستخط کیے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *