ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کا تیزی سےپھیلنا زندگیوں اور ملکی معیشت کے لیےبڑا خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی معیشت کو کسی بھی صورت میں لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہونے دے سکتے۔ کاروبار اور فیکٹریاں بند کرکے لوگوں کو روزگار سے محروم نہیں کر سکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس خطرناک صورت حال میں عوام احتیاط کا دامن نہ چھوڑے اور مشکل فیصلوں سے بچنے کے لئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرے۔