زرائع کے مطابق شوگر سٹہ مافیا کے الزام میں ایف آئی اے نے 8 گروپس کے اعلی افسران کو طلب کرلیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے مریم نواز اور شریف فیملی کی شوگر مل کے اعلی عہدیداروں کو 31 مارچ اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی شوگر مل کے افسران کو اپریل میں طلب کرلیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے مدینہ شوگر مل کے عہدیداروں کو 7 اپریل جبکہ حمزہ شوگر مل کے افسران کے افسران سمیت دیگر 3 ملز کے افسران کو 8 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔
زرائع کا مزید بتانا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگر مل کے چیف فنانشل افسران اور ہیڈ آف سیلز کے افسران کو 2 مئی کو طلب کیا ہے۔