بھارتی ایئر فورس بالی ووڈ اداکار انیل کپور سے ناراض

بھارتی ایئر فورس بالی ووڈ اداکار انیل کپور سے ناراض

سوشل میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس نے بالی ووڈ اداکار انیل کپور ناراضگی ظاہر کی ہے۔

سوشل میڈیا کے مطابق ناراضگی کی اصل وجہ بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی نئی آنے والی فلمAk vs Ak میں اداکار کا بھارتی فضائیہ کی یونیفارم پہن کر نازیبہ الفاظ کی ادائیگی ہے۔

فلم کے ایک سین میں بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے بھارتی فضائیہ کی یونیفارم پہنی ہوئی ہے اور وہ شراب میں دھت ہیں اور وہ غلط زبان کا استعمال کر رہے ہیں۔ جس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کی جانب سےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ یہ ویڈیو کلپ جس میں بھارتی فضائیہ کی یونیفارم کا استعمال کیا گیا ہے بالکل مصنوعی ہے اور اس ویڈیو کلپ میں استعمال ہونے والی زبان غلط ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے انڈین آرمڈ فورسز کی حقیقت بیان نہیں کرتی۔ اس ویڈیو کلپ کو ہٹا دینا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ اس پیغام کے بعد بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے باقاعدہ طور پر بھارتی فضائیہ سے معافی مانگی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ یہ انجانے میں ہوا ہے اس کا مطلب کبھی بھی بھارتی فضائیہ کی بےعزتی کرنا نہیں ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *