سشانت سنگھ راجپوت کی موت مزید 3 لوگوں کی موت کا باعث بن چکی ہے.

سشانت سنگھ راجپوت کی موت مزید 3 لوگوں کی موت کا باعث بن چکی ہے.

بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے صدمے میں 2 لوگوں نے بھی اپنی جان کو ضائع کر دیا.

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ کی خودکشی کی خبر پھیلنےپر ان کے دو فینز اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور خودکشی کرلی.

خودکشی کرنے والے مداحوں میں ایک 17 سالہ لڑکی بھی شامل ہے. بھارتی ٹی وی کے مطابق 17 سالہ لڑکی سشانت سنگھ کی موت کی خبر بار بار سنے جا رہی تھی. جس کے باعث وہ اپنے جذبات کو قابو نہ رکھ پائی اور پنکھے سےلٹک کر جان دےدی.

لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی پہلے ہی امتحانات میں کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا تھی اور وہ مسلسل ٹی وی اور سوشل میڈیا پر سشانت کی خودکشی سے متعلق خبریں پڑھ رہی تھی۔

لڑکی کی والدہ کا نے مزید بتایا کہ جب میں اپنی بیٹی کے کمرے میں گئی تو اس نے خود کوگلے میں کپڑا ڈال کر پنکھے کے ساتھ لٹکایا ہوا تھا جس کے بعد ہم اسے فوراً اسپتال لے کر گئے مگر وہ اس وقت انتقال کر چکی تھی۔

اورخود کشی کادوسرا کیس بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے سشانت سنگھ کی موت کی خبر سننے کے بعد خود کشی کر لی.

یاد رہے کہ سشانت سنگھ کی خودکشی کی خبر سننے کے بعد ان کے کزن کی بیوی بھی شدید غم زدہ ہوئیں تھیں اور بعد میں ان کا انتقال ہو گیا تھا.

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے نئے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت نے پوری دنیا کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے کیونکہ ان کی گزشتہ فلم بھی خودکشی نہ کرنے کے متعلق بنائی گئی تھی۔ لوگ پریشان ہیں کہ ایسا شخص خودکشی کیسے کرسکتا ہے جو دوسروں کو خود کشی نہ کرنے اور زندگی جینے کی امید دیتا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *