پاکستان کو کرونا سے نمٹنے کیلئے بڑی رقم ملنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے.

پاکستان کو کرونا سے نمٹنے کیلئے بڑی رقم ملنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے.

عالمگیر وبا کے ساتھ جنگ لڑ نے کےلیےپاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی کثیر رقم ملنے کے امکانات روشن،معاہدے پردستخط ہو گئے۔

معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان بھی شامل تھے ،زرائع کے مطابق رقم کچھ ہی دنوں میں پاکستان کو ٹرانسفر کر دی جائے گی.

عالمگیر وبا سے نمٹنے کیلئے عالمی بینک، ایشائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو ڈیڑھ ارب امریکی ڈالر دیں گے، تینوں بینک پاکستان کو 50، 50 کروڑ ڈالر ٹرانسفر کریں گے.

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹرانسفر رقم کورونا ایکٹو ریسپانس سپورٹ پروگرام کے تحت صحت کے نظام کو مضبوط کرنے پر خرچ کی جائے گی.

ایشین انفرانسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کی ٹرانسفر شدہ رقم کورونا رسپانس سپورٹ پروگرام کے تحت امراض کو کم کرنے میں خرچ کی جائے گی.

عالمی بینک کی طرف سے ٹرانسفر شدہ رقم انسانی سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے، اہم ترین سرکاری اعداد و شمار، دارالحکومتوں میں انسانی صحت اور تعلیم پر صرف کی جائے گی.

واضح رہے کہ اس وقت پوری دنیا کرونا وائرس جیسی خطرناک وبا کے چنگل میں پھنسی ہوئی ہے۔ کرونا وائرس روزانہ کی بنیاد پر پوری دنیا میں بہت سی اموات کا باعث بن رہی ہے۔ کرونا وائرس کی شرح میں اضافے کے پیش نظر تمام ملکوں میں تجارتی سرگرمیاں بند کر دی گئی تھی جس کی بدولت غریب ممالک میں معیشت بہت خسارے میں چلی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے اب عالمی بینک سب غریب ممالک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے مدد کر رہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *