چینی فوج کا بھارتی فوج کی درگت بنانے کے بعد رحمدلی کا مظاہرہ

چینی فوج کا بھارتی فوج کی درگت بنانے کے بعد رحمدلی کا مظاہرہ

چین نےوادی گلوان( لداخ)میں گرفتار ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل اور 2 میجروں سمیت 10 بھارتی فوجی قیدی رہا کردیے۔

قیدیوں کی رہائی کا معاملہ میجر جنرل سطح کے مذاکرات کے نتیجہ میں طے پایا.

چند روز قبل بھارت کی جانب سے سرحد کی خلاف ورزی کرنے پر چینی فوج نے بھارت کے کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی ہلاک کر دیئے تھے.

قیدیوں کی رہائی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ گلوان وادی کی جھڑپ میں شریک تمام بھارتی فوجیوں کی شناخت ہوگئی ہے اب مزید کوئی فوجی لاپتہ نہیں ہے.

گزشتہ ماہ سےلائن آف ایکچوئل کنٹرول(ایل اے سی) پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان کئی بار اونچ نیچ چل رہی ہے جس میں دونوں جانب سے بیشتر ہلاکتیں اور کثیر تعداد میں فوجی زخمی ہوئے ہیں.

واضح رہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج اکثر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتی رہتی ہے۔ جس کی بدولت دونوں ممالک کے بہت سے بے قصور لوگ شہید ہوجاتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میں بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کو کراس کیا گیا جس پر چینی فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے 20 جوان ہلاک کر دیے اور بہت سے فوجیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *