پیٹرول کی قلت پیدا کرنے والی کمپنیوں کیلئے بری خبر، بڑا اعلان کردیا گیا

پیٹرول کی قلت پیدا کرنے والی کمپنیوں کیلئے بری خبر، بڑا اعلان کردیا گیا

وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول بحران پیدا کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا.

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نےاسٹوریج میں پیٹرول ہونے کے باوجود یکم جون سے پیٹرول کی سپلائی محدود کر کےجان بوجھ کر پیٹرول بحران پیدا کیا۔

تحقیقاتی رپورٹ پر وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کے مصنوعی بحران میں ملوث افراد اور کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے پیٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں کے لائسنس معطل اور منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ ذخیرہ شدہ پیٹرول مارکیٹ میں سپلائی کیا جائے۔

واضح رہے ک حکومت کی ہدایت پر اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی جس کے باعث یکم جون سے پورے پاکستان کے پیٹرول پمپس پیٹرول کا نہ ہونا ظاہر کروایا جا رہا ہے اور عوام سے کہا جا رہا ہے کہ پٹرول کی کھیپ ابھی تک پٹرول پمپ پہنچی ہی نہیں ہے۔

اس وجہ سے نتیجہ کے طور پر پورے پاکستان میں پیٹرول کا بحران پیدا ہوچکا ہے۔ پٹرول بحران پیدا کرنے والی کمپنیز کے خلاف وزیراعظم عمران خان نے سخت اقدامات اٹھانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *