کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اسکولزو معیاری ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل درآمد کرلیں گے لیکن اسکول وینز میں عمل درآمد نہیں ہوسکے گا۔
اپنے بیان میں سعید غنی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نجی تعلیمی اداروں کو بلا سود قرضے، مالی معاونت فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں، اگر وفاق چاہے تو تعلیمی اداروں کی مالی مدد کرسکتا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ اس وقت تعلیمی اداروں کو کھولنےکی حتمی تاریخ دینے کی پوزیشن میں نہیں۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ کے آغاز سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں اور 15 جولائی تک بندش میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ اس دوران میٹر اور انٹر سمیت او اور اے لیولز کے سالانہ امتحانات بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبوں نے بھی ایس او پیز کے ساتھ مارکیٹیں، کاروبار اور شاپنگ مالز کھول دیے ہیں تاہم تعلیمی ادارے تاحال بند ہے جس پر والدین کی جانب سے شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔