اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل:عمل درآمد یکم جون سے ہو گا

اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل:عمل درآمد یکم جون سے ہو گا

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی گئی ہے جس کے مطابق پٹرول 7 روپے 6 پیسے اور مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی۔

اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے سستا کرنے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے، قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی جب کہ قیمتوں میں ردوبدل پر عملدرآمد یکم جون سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے 2019  سے لگاتار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا آ رہا ہے۔ ایک سروے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں لگاتار اضافہ لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔

جہاں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہی کرونا وائرس کی وجہ سے  کاروباری مراکز بھی بند رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید معاشی تنگی کا سامنا ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *