مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایکدم بڑی کمی

مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایکدم بڑی کمی

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی آگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ ہوا

کئی علاقوں میں فی کلو برقائلر گوشت کی قیمت 600 روپے سے بھی بڑھ گئی تھی۔تاہم اب قیمت میں کمی آگئی ہے

اس کے علاوہ میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ کئی پولٹری فارمز میں ایک بیماری پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے مرغیاں مر رہی ہیں، مرغیوں میں اک بیماری وائرل ہوئی جس کے سامنے آنے پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پہلے سے تیار شدہ گوشت نہ خریدیں صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروا کر گوشت خریدیں

ایسوسی ایشن نے وجہ بتائی ہے کہ مرغیوں کی شرح اموات زیادہ ہونے کہ وجہ سے بہت سے فارمرز نے اپنا کاروبار بند کر دیا ہے جس کی تصدیق پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے کچھ دن پہلے اپنی رپورٹس میں کی تھی اورکہا تھا کہ پولٹری فارمرز کو ان وائرل بیماریوں کی وجہ سے مرغیوں کی کثیر تعداد میں اموات کے باعث بہت زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔،نتیجتاً مارکیٹ میں غیر صحت مند گوشت فروخت ہو رہا ہے

اب اس سب کے بعد ایک ہی دن کے دوران فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ کمی کے بعدبرائلر گوشت کی قیمت 300 روپے سے نیچے آگئی ہے اور برائلر گوشت کی قیمت 270 روپے ہوگئی

امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں برائلر گوشت کی قیمت میں مزید کمی آئے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *