گندم کی قیمت میں اضافہ ، آٹے کی قیمت بھی بڑھنے کا امکان

گندم کی قیمت میں اضافہ ، آٹے کی قیمت بھی بڑھنے کا امکان

ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے کھانے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ایسے میں گندم کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہوگیا ہے

ذرائع کے مطابق پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2000 روپے سے تجاوز کر گئی یے جس کے بعد قیمت 2200 روپے تک پہنچ گئی گندم کی قیمت میں اضافے کے سبب آٹا بھی مہنگا ہونے کا امکان ہے

تفصیلات کے مطابق 20 کلو آٹے کی قیمت 80 روپے اضافے کے بعد 1080 روپے ہو گئی راولپنڈی میں گندم کی فی من قیمت 2050 روپے ہوگئی جبکہ لاہور میں گندم کی قیمت 1900 روپے ہے جبکہ 20 کلو آٹے کی قیمت 1080 روپے ہے اور اس میں مزید اضافے کا امکان ہے

خیال رہے کہ چکی کے مالکان نے پہلے سے اعلان کر دیاہے کہ اگر گندم کی قیمت بڑھتی رہی تو آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیں گے تندوری روٹی کی قیمت 15 روپے ہے جوکہ آٹے کی قیمت میں اضافے سے بڑھ جاۂے گی

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *