بی ایس کے گریجوایٹس اب براہ راست پی ایچ ڈی میں کسی مختلف ضابطے میں داخلہ لے سکتے ہین ۔چیئرمین نے وضاحت کی کہ داخلہ کے خواہشمند طلباء کے پاس اتنا علم اور صلاحیت موجود ہونی چاہیے کہ وہ پی ایچ ڈی پروگرام میں کامیاب ہوسکیں
جامعات درخواست دہندگان کے عزم اور ارادے کو بھی پرکھیں گی۔ داخلے کے معیار پر پورا اترنے کے علاوہ پی ایچ ڈی کے طلباء کو اپنی تعلیم مکمل کرنے سے پہلے امتحانی عمل سے بھی گزرنا ہو گا۔
اسی طرح ُپی ایچ ڈی طلباء کے لیے تدریس و راہنمائی کے نظام کو بھی پرانے صوفی نظام العلم کے طرز پر از سرنو ترتیب دیا گیا ہے تاکہ طلباء اساتذہ سے بہتر طریقے سے مستفید ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ جامعات بی ایس یا ایم ایس / ایم فل میں سے کسی بھی سطح کی تعلیم کو پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے کم از کم معیار کے طور پر اختیار کرسکتی ہیں۔ تاہم پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے کم از کم معیار بی ایس ہے۔
اگر طلباء بی ایس کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے آتے ہیں تو انہیں ایم ایس/ایم فل کے مقابلے میں زیادہ کریڈٹ آورز مکمل کرنا ہوں گے۔ پی ایچ ڈی اسکالرز کو 50 فیصد کورس یونیورسٹی کے اندر ہی مکمل کرنا ہو گا جو کہ دو سالہ رہائش پر محیط ہو گا تاکہ طلباء اپنے سُپروائزرز سے قریبی رابطہ رکھ سکیں۔انہوں نے بتایا کہ دونوں پالیسیوں کی تشکیل سے قبل وسیع غورو خوض اور اسٹیک ہولڈرز جن میں وائس چانسلرز، پروفیسرز، اور ماہرین تعلیم شامل ہیں سے مشاورت کی گئی۔