وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جلسے میں لیڈر بڑے تھے لیکن کارکن نہیں تھے پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کرنے والی گاڑیوں میں ایک ایک بندہ بیٹھا تھا
انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا جب کہ مریم نواز براڈ شیٹ پڑھیں یہ دوسرا پانامانہ ہے
انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کا کھیل مولانا فضل الرحمن کے نصیب میں ہی نہیں، جب دینی طلبہ نے گن اٹھائی ہوئی تو مولانا اس وقت مشرف کے ساتھ تھے تاہم آج مدارس کی انتظامیہ اور علماء کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے طلبا نہیں بھیجے،
مولانا کا درد بہت سیریس ہے لہذا جو کچھ قوم نے کہا آپ اسی قابل ہیں جب کہ مولانا سے پچھلی دفعہ بھی ہاتھ ہوا اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔