ایبٹ آباد کے علاقے پاوا سیال میں تیندوے نے ایک مقامی نوجوان ملک ریاض پر حملہ کیا موقع پر موجود دیگر افراد نے بروقت کاروائی کرتے ہوۓ تیندوے کو ہلاک کردیا تاہم ملک ریاض کو شدید چوٹیں آئیں۔
پولیس کے مطابق تیندوے کے حملے سے زخمی ہونے والے نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ وائلڈ لائف حکام نے تیندوے کے آبادی میں آنے اور ہلاکت کے بارے میں تحقیقات شروع کرتے ہوئے مردہ تیندوے کو قبضے میں لے لیا۔