گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 34524 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1877 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 32 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 5.9 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10676 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 4293 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 35246 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1402 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 458371 ہوگئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 226338 ہوگئی ہے جب کہ 3699 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 145508 ہے اور 4272 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18412 اور ہلاکتیں 188 ہوچکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 61424 اور 1740 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8489 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 235 افراد انتقال کرگئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4880 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 39242 ہے اور اب تک 441 مریض انتقال کرچکے