ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن ، شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا ردعمل

ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن ، شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا ردعمل

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے بھی بجلی کے بریک ڈاؤن پر ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جانے لگا۔

پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بجلی کے بریک ڈاؤن پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک مزاحیہ ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘دی فالٹ ان اوَر تار’ اور ساتھ ہی انہوں نے بلیک آؤٹ اور الیکٹریسٹی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

مومنہ نے کہا کہ مزاق کے علاوہ میں امید کرتی ہوں کہ تمام تر لوگ محفوظ ہوں گے۔

اداکار نور حسن نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ‘پاکستان صحیح نہیں چل رہا تھا واپڈا نے سوچا ‘آف’ کر کے ‘آن’ کرتے ہیں۔

اداکارہ زارا نور عباس نے بھی پاکستان بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘چلو جی میرا بگ باس کا ایپی سوڈ بھی ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہا اس نیٹ ورک پر، وائے وائے بھی نہیں چل رہا’

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *