وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گۓ اور وزیر داخلہ شیخ رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم عمران خان کوئٹہ آمد کے بعد وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچے جہاں پولیس دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے اور انہیں سانحہ مچھ سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔۔
خیال رہے کہ 7 روز قبل مچھ میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 کان کنوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔
لواحقین نے کوئٹہ کے شدید سرد موسم میں 6 روز تک اپنے پیاروں کی لاشیں رکھ کر احتجاج کیا اور ان کا مطالبہ تھا کہ وزیراعظم کے آنے تک لاشوں کی تدفین نہیں کی جائے گی تاہم گزشتہ رات ہزارہ ایکشن کمیٹی اور حکلومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کی آج تدفین کر دی گئی ہے