ترک صدر طیب اردگان کا شکرگزار ہوں :وزیراعظم عمران خان

ترک صدر طیب اردگان کا شکرگزار ہوں :وزیراعظم عمران خان

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر دوبارہ اٹھانے پر ترک صدر طیب اردوان کامشکور ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ترک صدر طیب اردوان نےجنرل اسمبلی کے خطاب میں ایک بارپھرکشمیریوں کےحق میں آواز اٹھائی ،مسئلہ کشمیردوبارہ اٹھانےپرترک صدرکامشکورہوں ۔

وزیراعظم نے اپنےٹویٹ میں مزید کہا کہ ترکی کی غیرمتزلزل حمایت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہدکیلئے طاقت کاباعث ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر گزشتہ کئی مہینوں سے لاک ڈاؤن کی صورتحال جاری ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے خوفیا لاک ڈاؤن میں بہت سے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں کشمیری نوجوان قید کر دیے گئے ہیں۔

ہندو شر پسند تنظیم آر ایس ایس بھی بھارتی فوج کی وردی پہنے پورے مقبوضہ کشمیر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ آر ایس ایس کے غنڈے لوگوں کے گھروں میں زبردستی گھستے ہیں ان کے نوجوانوں کو مارتے ہیں قتل کرتے ہیں اور لڑکیوں کی عزت کو پاش پاش کر رہے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *