وزیراعظم آفس کے مطابق 18 کروڑ کی بچت نے سادگی کی مثال قائم کی ہے۔
شہباز گِل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کفایت شعاری میں تمام 34 وفاقی وزارتوں اور 44 ڈویژنز پر بازی لے گیا۔
انہوں نے کہا کہ 2019 میں وزیراعظم آفس و ہاؤس کے لیے مختص 86 کروڑ 28 لاکھ روپے میں سے 67 کروڑ 92 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے جب کہ آئندہ مالی سال 21-2020 کے لیے بھی لگ بھگ 86 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
آئندہ مالی سال کیلئے وزیراعظم ہاؤس کے اندرونی اخراجات 389 ملین اور عوامی معاملات کے اخراجات 474 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں.
ان کا کہنا ہے کہ پچھلے سال وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں 41 فیصد کمی کی گئی تھی اور رواں مالی سال وزیراعظم آفس و ہاؤس نے اخراجات میں 21 فیصد تک ریکارڈ کمی کرکے کفایت شعاری کی مثال قائم کی ہے۔