گلگت: سکیورٹی فورسز نے دو بھارتی جاسوس گرفتار کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پکڑے گئے بھارتی جاسوسوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔
سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) مرزا حسن کا کہنا تھا کہ دونوں بھارتی جاسوسوں کو بھارت نے زبردستی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کراس کرایا تھا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ بھارتی جاسوس کی شناخت مشتاق وانی اور فیروز احمد لون کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ جاسوسوں نے بھارتی عزائم سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے بھارت پاکستان میں اپنے جاسوس بھیج رہا ہے جن میں سے ایک جاسوس کلبھوشن یادیو کو پاک سکیورٹی فورسز نے پکڑ لیا تھا اب وہ پاکستانی جیل میں اور اس کے خلاف مقدمات چل رہا ہے۔