سندھ حکومت کی جانب سے آن لائن ٹرانسپورٹ سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

سندھ حکومت کی جانب سے آن لائن ٹرانسپورٹ سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

کراچی: سندھ حکومت نے شہر میں آن لائن ٹرانسپورٹ سروس بھی بحال کرنے کی اجازت دے دی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروس میں صرف 2 افراد کوبیٹھنے کی اجازت ہوگی اور ہنگامی صورتحال میں ٹیکسی میں مزید ایک شخص کو ساتھ بٹھایاجاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن بس سروس کو سیٹ بائے سیٹ سروس چلانےکی اجازت ہوگی اور بس میں ائیرکنڈیشن چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ جو ٹرانسپورٹر اے سی چلائےگا وہ سیٹ پر ایک مسافر بٹھائےگا۔

واضح رہےکہ سندھ حکومت نے اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی ہے جس کے لیے ایس او پیز بھی طے کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ چند مہینوں سے پاکستان میں کورونا وائرس  کے شدید دباؤ کی وجہ سے تمام تر ٹرانس۔پورٹ اور آمدورفت کو بند کیا گیا تھا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *