وزیراعظم عمران خان کا چینی مافیا کے خلاف دبنگ اعلان

وزیراعظم عمران خان کا چینی مافیا کے خلاف دبنگ اعلان

ذرائع کے مطابق 1985 سے اب تک تمام شوگر ملز کا آڈٹ کیا جائے گا اور بدعنوانی کے کیسز قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھیجے جائیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا مہنگائی پر اثر نہ پڑنے پر وزیراعظم نے اظہار ناراضی کیا اور مشیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، عبدالحفیظ شیخ مہنگائی میں کمی کیلئے صوبوں سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کو پہنچایاجائےگا، وزیراعظم نے چینی کی قیمت میں بھی کمی کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند  ہفتوں سے پاکستان میں چینی کا  بحر ان سا پیدا ہو چکا ہے۔ مارکیٹس میں چینی شاذونادر ہی نظر آتی ہے اور جہاں چینی موجود ہوتی ہے وہاں اس کا ریٹ آسمان سے باتیں کرتا نظر آتا ہے۔

مزید یہ کہ چینی چور مافیا نے پہلے سے کرونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار غریب مزدور کو مزید پیس کر رکھ دیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *