ٹرمپ نے سوشل میڈیا کو ضابطہ اخلاق کا پابند کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے

ٹرمپ نے سوشل میڈیا کو ضابطہ اخلاق کا پابند کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا کو ضابطہ اخلاق کا پابند کرنے سے متعلق صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرنیٹ کمپنیوں سے متعلق انتظامی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت سوشل میڈیا کو ضابطہ اخلاق کا پابند کر دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیاں اب غیر جانبدار فورم نہیں رہیں، سوشل میڈیا کمپنیاں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہو چکی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے اور امریکی عوام کے تحفظ کے لیے حکم نامہ جاری کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ ٹوئٹر چھوڑ کیوں نہیں دیتے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روایتی میڈیا کو بائی پاس کرنے کے لیے ٹوئٹر پر بھروسہ کرتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ٹوئٹر کو بند کرنے کے لیے قانونی اختیار رکھتا تو اسے بند بھی کر دیتا۔

دوسری جانب ڈیموکریٹس نے صدارتی حکم نامے کو آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا ہے جب کہ قانونی ماہرین کے مطابق صدارتی حکم نامہ غیر آئینی ہے اور عدالتیں اسے مسترد کر دیں گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *